ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / کشمیر کے کچھ حصوں میں پھرکرفیو نافذ کیا گیا 

کشمیر کے کچھ حصوں میں پھرکرفیو نافذ کیا گیا 

Wed, 27 Jul 2016 21:20:10    S.O. News Service

سری نگر ، 27؍جولائی(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )کولگام ضلع میں علیحدگی پسندوں کے مارچ کو ناکام بنانے کے مقصد سے شہر کے پانچ تھانہ علاقہ سمیت کشمیر کے کچھ حصوں میں آج پھر سے کرفیو نافذ کرد یا گیا، حالانکہ وادی میں موبائل فون خدمات جزوی طور پر دوبارہ شروع کر دی گئی ہے جو 8؍ جولائی سے پر تشدد ہنگاموں کی وجہ سے ٹھپ تھیں۔حکام نے کل اننت ناگ شہر کو چھوڑ کر کشمیر سے کرفیو ہٹا لیا تھا جس کے بعد دوبارہ مظاہرے ہونے لگے ۔8 ؍جولائی کو حزب المجاہدین کے کمانڈربرہان وانی کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تصادم میں ہلاکت کے بعد سے بھڑکے تشدد میں 47افراد مارے گئے ہیں۔کل شہر میں پرتشدد جھڑپ کے دوران ہوئے ایک سڑک حادثہ میں 61سالہ ایک شخص کی موت ہو گئی اور پورے کشمیر میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 14دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ایک پولیس افسر نے آج بتایاکہ لاء اینڈآرڈر کو برقرار رکھنے کے لیے احتیاطی طور پر پورے کولگام ضلع اور اننت ناگ شہر میں کرفیو لگا دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کشمیر شہر کے پانچ تھانہ علاقوں کھانیار، ریناواڑی، مہاراج گنج، صافا کد ل اور نوہٹا میں بھی کرفیو لگایا گیا ہے۔میسو ما اور کرال خود تھانہ علاقوں کے تحت چار یا اس سے زیادہ لوگوں کے جمع ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔افسر نے کہاکہ وادی کے دیگر اضلاع میں بھی حکم امتناعی نافذ کردیا گیا ہے ۔حکام نے ٹھپ پڑی موبائل ٹیلی فون سروس کو بھی جزوی طور پر شروع کر دیا ہے۔افسر نے بتایاکہ وادی میں حالات کو بہتر ی نظر آنے کے بعد گزشتہ دیر رات سے پوسٹ پیڈ موبائل سروس کو پھر سے بحال کر دیا گیا۔کچھ پری پیڈ موبائل فون بھی کام کر رہے ہیں ۔حالانکہ حکام نے یہ واضح نہیں کیا ہے کہ فون سروس پوری طرح سے کب بحال ہوجائے گی ۔اس درمیان، علیحدگی پسند گروپ کی طرف سے طلب کی گئی ہڑتال کے اعلان کو دیکھتے ہوئے آج مسلسل 19ویں دن معمولات زندگی متاثر رہی ۔سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں مارے گئے لوگوں کو خراج عقیدت پیش کر نے کے لیے علیحدگی پسند گروپ نے کولگام ضلع تک مارچ نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ایک افسرنے بتایاکہ اسکول، کالج اور تجارتی ادارے بند ہیں۔عوامی گاڑیاں سڑکوں پر نظر نہیں آئیں ۔سرکاری دفاتر میں حاضری بہت کم رہی۔


Share: